ٹائیگر 3 صرف دو دن میں 101 کروڑ کا بزنس کرکے 100 کروڑکلب کا حصہ بن گئی تھی
ممبئی (PK Juice - این این آئی۔ 16 نومبر2023ء) بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر 3 نے صرف تین دن میں 240 کروڑ کی کمائی کرلی۔ٹائیگر سیریز کی تیسری قسط میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی مرکزی کردار نبھارہے ہیں جبکہ کیمورول میں شاہ رخ خان اور ریتھک روشن نے بھی اپنا جلوہ بکھیرا ہے۔
یش راج فلمز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کی کمائی سے متعلق پوسٹ شیئر کی ہے، جس کے مطابق ٹائیگر 3 نے ریلیز کے تیسرے ہی دن دنیا بھر سے 240 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔
Post a Comment